اہم خبریںپاکستان

رواں سال کی بڑی چوری ، ملوث 4 ملزمان گرفتار، ڈھائی کروڑ روپے برآمد

کراچی(آئی پی ایس )رواں سال کی سب سے بڑی چوری میں ملوث 4 ملرمان کو گرفتار کرکے ڈھائی کروڑ روپے برآمد کرلئے۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر ہونے والی رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں ملوث 4 مزید ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں، اور ان کے قبضے سے چوری شدہ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں مجید گل، سیف اللہ، سید نور اللہ اور سلمان شاہ شامل ہیں، جن سے 2 کروڑ 54 لاکھ روپے نقدی اور 2 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا سونا برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان سے دیگر مرکزی ملزمان سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے، 2 سہولت کار ملزمان پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس 9 اگست کو آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ پیسوں سے بھری گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا، واردات میں ساڑھے 20 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker