اسلام آباد ، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کا اسلام آباد کے سیکٹر ایف تیرہ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ، کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیموں کی طرف سے سیکٹر ایف تیرہ میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا ۔آپریشن کے دوران تیس دکانوں پر مشتمل زیر تعمیر پلازہ اور ایک غیر قانونی مارکیٹ کو مسمار کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران چار کنال کے رقبے پر غیر قانونی چار دیواری اور گیٹ بھی مسمارکر دیاگیا ۔ حکام کے مطابق سی ڈی اے گزشتہ کئی ماہ سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے میں مصروف ہے ، آپریشن کے دوران اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے ۔