اہم خبریںپاکستان

پاکستان کا 6 رکنی پارلیمانی وفد ہنگری کے دورے پر پہنچ گیا

بڈاپسٹ،پاکستان کا 6 رکنی پارلیمانی وفد ہنگری کے دورے پر پہنچ گیا، وفد کی قیادت وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر کر رہے ہیں۔
وفد کے دیگر ارکان میں معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان ،پاکستان ہنگری پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کی کنوینر مہناز اکبر عزیز، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک شیر علی ارباب، پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع ملک انور تاج اور رکن قومی اسمبلی فضل شاہ جیلانی شامل ہیں۔ہنگری کا دورہ کرنے والا یہ وفد پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پارلیمانی وفد ہے۔وفد کے دورے کا مقصد پہلے پارلیمانی انٹیلیجنس سکیورٹی فورم میں شرکت ہے، جس میں دنیا بھر سے 100 سے زائد پارلیمنٹیرینز شرکت کررہے ہیں۔ ہنگری پہنچنے پر پاکستانی وفد کا استقبال ہنگری میں پاکستانی سفیر محمد اعجاز نے کیا اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ اس موقع پر وفد کو پاک ہنگری تعلقات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker