اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا کی چوتھی لہر مزید 57 زندگیاں نگل گئی، 3613 نئے مریض رجسٹرڈ

اسلام آباد(آئی پی ایس )کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 232 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 613 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 3 ہزار 157، سندھ میں 4 لاکھ 38 ہزار 327، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 200، بلوچستان میں 32 ہزار 403، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 51، اسلام آباد میں ایک لاکھ 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 824 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 81 لاکھ 10 ہزار 457 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 131 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 64 ہزار 319 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 606 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 57 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 232 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 66، سندھ میں 6 ہزار 960، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 107، اسلام آباد میں 874، بلوچستان میں 340، گلگت بلتستان میں 177 اور آزاد کشمیر میں 708 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker