سری نگر(آئی پی ایس )بھارت کی قابض حکومت نے بابائے حریت سید علی گیلانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے جنازے میں آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے اور شرکا کی جانب سے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مقدمہ درج کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام میں سید علی گیلانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں کے خلاف درج مقدمے میں غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔علی گیلانی کے بیٹوں کا کہنا ہے قابض فوج گھرسے زبردستی جسد خاکی لے گئے اور اہل خانہ کے بغیرتدفین کی۔وزیراعظم عمران خان نے سیدعلی گیلانی کی میت چھیننے اور اہل خانہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کی۔عمران خان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ یہ شرمناک عمل بھارت میں فاشزم کی ایک اور مثال ہے، یہ نازی نظریے سے متاثر حکومت موجودگی کا احساس دلاتا ہے۔
Related Articles
چینی صدر کا موزمبیق میں سمندری طوفان کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024