اہم خبریںدلچسپ

عمارہ سے عمار بننے کا سفر

لاہور، جنرل ہسپتال میں نوجوان لڑکی کی جنس تبدیلی کی کامیاب سرجری کردی گئی، جنرل ہسپتال میں پہلی بار جنس تبدیلی کا آپریشن کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک کی طالبہ عمارہ کا جنرل ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف پلاسٹک سرجری میں چار گھنٹوں پر مشتمل جنس تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا گیا، والدین نے بیٹی کے بیٹا بننے پر اس کا نام عمارہ سے تبدیل کرکے عمار رکھ دیا۔معروف گائناکالوجسٹ پروفیسر الفرید ظفر کے مطابق پاکستان میں جنس تبدیلی فیشن کے طور پر ممکن نہیں، یہ اسی صورت ممکن ہے جب ابتدائی طور پر یا بچپن میں ہی لڑکے یا لڑکی میں جنس مخالف کی علامات، ہارمونز کی تبدیلی اور دیگر ایسے امور نظر آئیں۔ ایسی صورت میں ڈاکٹرز آپریشن کا فیصلہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker