اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آ باد (آئی پی ایس ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ، برادرانہ تعلقات،یکساں مذہبی،ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کا دورہ کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں، مربوط علاقائی لائحہ ء عمل کی تشکیل کیلئے وزیر خارجہ کی عملی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان، ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ، برادرانہ تعلقات،یکساں مذہبی،ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ کا افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔واضح رہے کہ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،ایرانی صدر و وزیر خارجہ کے منصب سنبھالنے کے بعد، ان سے ملاقات کرنے والے پہلے وزیر خارجہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker