اہم خبریںپاکستان

سب کچھ بدلنے والا ہے، شیخ رشید

طورخم (آئی پی ایس) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو ہرگز افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، امید ہے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،افغانستان کا امن، استحکام اور ترقی دراصل ہماری بھی کامیابی ہے، 10 ہزار پناہ گزینوں میں سے 9 ہزار واپس جا چکے ہیں، بھارتی میڈیا کس منھ سے پروپیگنڈا کررہا ہے۔ طورخم بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ مستونگ شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی پر حملے کو خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ میں پاکستان تحریک طالبان(ٹی ٹی پی)، بلوچ لیبریشن آرمی (بی ایل ایف) اور داعش کے ملوث ہونے کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، خفیہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم اپنی سرزمین کو ہرگز افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور امید رکھتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ خطہ سیاسی تبدیلیوں کے ساتھ ترقی کرنے جارہا ہے، افغانستان کا امن، استحکام اور ترقی دراصل ہماری بھی کامیابی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی کو تسلیم کرنے والے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے، یہ فیصلہ ان کا ہوگا، میں صرف طورخم بارڈر کی ذمہ داری کا جواب دے سکتا ہوں۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ بھارتی میڈیا کے گمراہ کن حقائق کا حوالہ مت دیں، پاکستان میں 4 افغان داخل ہوئے ہیں لیکن اس سے زیادہ یہاں سے وہاں گئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ 10 ہزار پناہ گزینوں میں سے 9 ہزار واپس جا چکے ہیں، اس لیے بھارتی میڈیا کس منھ سے پروپیگنڈا کررہا ہے۔ وزیر داخلہ نے امکان ظاہر کیا کہ ممکن ہے کہ دنیا میں ایک نیا بلاک بننے جارہا ہو، ہزاروں میل دور موجود لوگوں کے دباو میں تھے، اب یہ خطہ ان کے دباو سے نکلنے جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل تقریبا 97 فیصد مکمل ہوگیا ہے جبکہ ایران کی طرف یہ عمل محض 48 فیصد ہوا ہے۔ شیخ رشید نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی افغانستان میں موجودگی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بہت اسمارٹ ہیں اور اگر وہ کابل میں موجود ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف ہے، ان کا میڈیا صبح سے جنرل فیص حمید کی موجودگی پر تبصرہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا امریکی اور برطانوی عہدیداروں نے افغانستان کا دورہ نہیں کیا اور اگر جنرل فیص ادھر گئے ہیں تو یہ تو اچھی بات ہے۔ پناہ گزین سے متعلق ایک صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے بھارت کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ سوال بھارت کے منہ پر جوتا مرنے کے مترادف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker