کالم /بلاگز

سنت نبوی ﷺ کی پیروی اصل کامیابی ہے

تحریر: زوہیب زاہد خان
@ZohaibZahidKhan
ہم آج کے مصروف دور میں دن بدن مختلف طرح کی الجھنوں کا شکار ہوتے جارہے ہیں ۔ دلدل اس قدر گہرا ہے کہ ہم خود کو نکال نہیں پارہے ہیں اور نہ ہی کوئی ہمیں باہر نکالنے والا نظر آرہا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہم مایوس ہوکر اللہ رب العزت سے رجوع کرتے ہیں۔
ہمارے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے؟
اسکی بنیادی وجہ ہماری بداعمالیاں ہیں۔ جن کے سبب ہم نے الله رب العالمین کی ناراضگی مول لے لی ہے۔ جب خدا ناراض ہو تو ایساہی ہوتا ہے۔
یہ زندگی تو الله رب العالمین کی عطاء کی ہوئی ایک نعمت ہے۔ اللہ نے ہم سب کو ایک خاص مقصد کیلئے بھیجا ہے۔ ہم اس مقصد کو کھوجنے کے بجائے دنیاوی رونقوں اور مشاغل میں الجھ کے رہے گئے۔ نہ ہمیں عبادات کا ہوش رہا نہ فرائض کے متعلق آگاہی! گویا ہماری دل و دماغ پر کالی چھاپ پڑگئی ہو۔
ایسا اس لئے ہورہا ہے کیونکہ ہم نے قران و سنت کے مطابق زندگی نہیں بسر کررہے ہیں. ہم اللہ اور اللہ کے آخری نبی اور ہم سب کے پیارے نبی کريم حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق زندگی نہیں بسر کررہے ہیں۔
ہماری زندگی کی اصل کامیابی قران کی پیروی میں ہے۔ ہماری زندگی کی حقیقی فلاح سنت نبوی ﷺ کی پیروی میں ہے۔ اللہ کی رضاء کیلئے ہمیں اپنے سیاہ دلوں کو ٹٹولنے کی ضرورت ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی محبت کے حصول کیلئے اپنی نیتوں کو خالص کرنے کی ضرورت ہے۔ جب ہمارے کالے سیاہ دلوں سے برائی کے آثار مٹ جائیں گے۔ اللہ اور اللہ کے پیارے نبی کریم ﷺ کی سچی اور اٹوٹ محبت ہمارے دلوں میں بیٹھ جائے گی تب ہم کامیابی کی سمت کی طرح مڑسکیں گے۔
قران کریم الله کے احکامات کا مجموعہ ہے۔ حدیث شریف رسول اللہ ﷺ کے فرمان و احکامات کا مجموعہ ہے۔ سنت وہ عمل اور وہ طریقہ جو امت کی رہنمائی کیلئے پیارے آقا تاجدار مدینہ ﷺ نے خود عملی طور پر کرکے دکھایا ہے۔
اگر ہم قران و سنت کے مطابق خود کو ڈھال لیں۔ زیادہ نہ سہی لیکن کچھ سنتیں ہی اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنالیں تو ہمیں حقیقی معنوں رسولؐ اللہ ﷺ کی محبت کا شرف نصیب ہوگا۔ ہم اللہ کی رضاء اور خوشنودی کے بھکاری بن سکیں گے۔ اللہ کے در کے مستقل بھکاری بن سکیں گے۔
میں خلوص نیت سے اپنے رب العالمین سے دعاگو ہوں یا الله تو مجھے اپنی سچی محبت نصیب فرما اور یا اللہ اپنے پیارے نبی کریم ﷺ کی سچی محبت اور رسول ﷺ کی سچی اطاعت و فرماں برداری کو میرے دل و نفس میں مزین فرما۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker