اہم خبریںپاکستانٹیکنالوجی

وفاقی حکومت نے اضافی سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے انتظامات مکمل کرلیے

اسلام آباد،وفاقی حکومت نے اضافی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے،1800 اور 2100 میگا ہرٹز کے سپیکٹرم کی نیلامی 16 ستمبر کو ہو گی۔ فری لانسرزکے مسائل کے تدارک کیلئے فری لانسرز پالیسی کا مسودہ بنا لیا گیا۔
وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ 1800 اور 2100 میگا ہرٹز کے سپیکٹرم کی نیلامی 16 ستمبر کو ہوگی، سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے کمپنیوں کو درپیش مسائل دور کردیئے، بڑی کمپنیوں نے نیلامی میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کرا دی۔انہوں نے کہاکہ کمپنیوں سے کہہ دیا بجلی جانے کی صورت میں موبائل فون سروس متاثر نہ ہو اگر موبائل سروس متاثر ہوئی تو کمپنیوں کو نوٹس جاری کریں گے۔وزیرآئی ٹی امین الحق نے بتایا کہ فری لانسرز معاشی استحکام اور زرمبادلہ کمانے میں بنیادی کردارادا کر سکتے ہیں، فری لانسرزکے مسائل کے تدارک کیلئے فری لانسرز پالیسی کا مسودہ بنا لیا گیا ہے، اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کررہے ہیں۔ فری لانسرز نے گذشتہ سال 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی برآمدی ترسیلات حاصل کیں، آئندہ 3 برسوں میں فری لانسرز کیلئے ایکسپورٹ ہدف 3 ارب ڈالرز رکھا ہے، مجموعی طور پر آئی ٹی کے شعبے برآمدات سے گذشتہ برس 2 ارب 10کروڑڈالرز سے زائد کی ریکارڈ ترسیلات حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker