اہم خبریںتعلیم

کورونا کیسز میں اضافہ، خیبرپختونخوا میں بھی اسکولز ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

پشاور ، خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مختلف اضلاع میں اسکول 6 سے11ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، متاثرہ اضلاع میں پشاور، صوابی، سوات، مالاکنڈ،ہری پور،ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور مانسہرہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا صورتحال کے پیش ںظر 8اضلاع میں اسکول 6 سے11ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ فیصلہ کورونا کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔شہرام ترکئی نے کہا کہ ان اضلاع میں پشاور،صوابی،سوات،مالاکنڈ،ہری پور،ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور مانسہرہ شامل ہیں تاہم کم کوروناوالیاضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گے۔گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں جامعات اور کالجز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ جامعات بند کرنیکا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مذکورہ اضلاع میں فزیکل کلاسز کا اہتمام نہیں کیا جائیگا۔اس سے قبل پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker