
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی جانب سے سیکٹر C-15 میں ترقیاتی کام شروع کردیے گئے ۔سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹر کی زیر نگرانی ترقیاتی کام شروع کردیا گیا۔اس موقع پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا عملہ بھی موجود ہے۔سیکٹرC-15کے ترقیاتی کام کافی عرصہ سے تعطل کا شکار تھے ،اس حوالے سے اب تیزی سے کام شروع کردیا گیا اور جلد پلاٹس الاٹیز کے حوالے کردیے جائیں گے ۔