کابل،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید طالبان شوری کی دعوت پر کابل پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید سرکاری افسران کے ہمراہ کابل پہنچے۔ جنرل فیض طالبان شوری کی دعوت پر کابل کا دورہ کرنے والے اعلی ترین درجہ کے غیر ملکی عہدیدار ہیں۔ طالبان شوری کے اجلاس میں کئی امور زیر غور آئیں گے اور مستقبل کی حکومت کی سازی کے بارے میں بھی بات ہوگی .ڈی جی آئی ایس آئی سیکیورٹی ، اقتصادی ، تجارتی تعلقات اور عالمی برادری کے خدشات دور کرنے کے بارے میں لائحہ عمل و تجاویز دیں گے۔ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ سینئر پاکستانی حکام کا وفد بھی کابل پہنچا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا افغان یوتھ فورم کی عالمی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ اسے افغانستان سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے لئے پاکستان کی خدمات قابل ستائش ہیں، افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024