اسلام آباد،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سرکاری ملازمین کے لیے واٹس ایپ کی متبادل بیپ ایپلیکیشن تیار کر لی۔ایپ سے متعلق وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اگلے چند ہفتوں کے بعد ہم بیپ ایپلیکیشن لانچ کرنے جارہے ہیں۔ یہ ایپ تمام سرکاری ملازمین کے لیے ہو گی۔سید امین الحق نے مزید بتایا کہ اس ایپ کی دیکھ بھال این ٹی سی کریں گی، اس لیے یہ محفوظ ہو گی، یہ ایپ بن چکی ہے ٹرائل پر ہے، چند ہفتوں میں لانچ کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اس ایپ میں صرف ٹیکسٹ میسج کی سہولت ہو گی۔ دوسرے مرحلے میں وائس اور ویڈیو کال کی سہولت بھی موجود ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس ایپ کو ابتدائی سٹیج میں صرف وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے لانچ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری ملازمین کو خط لکھ کر واٹس ایپ استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024