
لاہور،ترجمان جہانگیر ترین گروپ نے پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کردی۔ ترجمان جہانگیر ترین گروپ کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی پیپلزپارٹی سے رابطوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی ٹی آئی کا حصہ ہیں ، پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔ترجمان جہانگیر ترین گروپ کا کہنا تھا کہ مختلف ذرائع سے من پسند خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہوگی۔