اہم خبریںپاکستان

(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کاالیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے آئینی معاملے پر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق

لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اور آئینی معاملے پر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنے پربھی اتفاق کیاگیا ۔ ترجمان پی پی پی کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ جس دورا ن دونوں رہنمائوں کے درمیان مجموعی ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا،ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس بات چیت کے دوران دونوں رہنمائوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے آئینی معاملے پر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker