اہم خبریںپاکستان

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں تحریک انصاف کی فوج تعیناتی کی درخواست مسترد

اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں تحریک انصاف کی فوج کی تعیناتی کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سکیورٹی کے لئے بہترین انتظامات کئے جاچکے ہیں، پولیس، رینجرز، ایف سی کی موجودگی میں فوج کی ضرورت نہیں۔خیال رہے ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے آزادانہ و شفاف انعقاد کے لئے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر سے ذیلی تنظیمیں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے جاری انتخابی مہم کی جزئیات سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں، ماضی کے تجربے سے ثابت ہے کہ فوج کو سیکورٹی پر مامور کئے بغیر کروائے جانے والے انتخابات شکوک و شبہات کی زد میں رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی عدم موجودگی میں دھاندلی کے راستے کھلے ہیں، مقامی سیاسی کھلاڑی جعلی ووٹوں سے لیکر نتائج میں خرد برد تک انتخابات میں دھاندلی کا سہارا لے سکتے ہیں، ہماری سوچی سمجھی رائے یہی ہے کہ انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کیلئے فوج سے معاونت حاصل کی جائے۔چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ امن و امان کا ماحول قائم رکھنے کیلئے فوج کے جوانوں کو پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیا جائے، موجودہ حالات میں جمہوریت کو دھاندلی اور تشدد سے پاک رکھنا اور بھی زیادہ ضروری اور اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker