منیلا، فلپائن کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عائد کی گئی سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے اور 10ملکوں کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے نے پاکستان اور امارات سمیت دس ملکوں سے مسافروں کے ملک میں آنے پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا۔صدارتی ترجمان ہیری روک نے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال اپریل میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلا کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کو پیر سے اٹھا لیا جائے گا۔فلپائن نے جولائی کے مہینے میں مزید کئی ملکوں کو اپنی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا جہاں سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔فلپائن کے صدارتی ترجمان کے مطابق پابندی اٹھائے جانے کے بعد بھارت،پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، متحدہ عرب امارات، عمان، تھائی لینڈ اور ملائیشیا سے آنے والے مسافروں کو 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کے پھیلا ؤکو روکنے کے لیے کئی ملکوں نے سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔پاکستان اس وقت سفری پابندیوں کی برطانوی ریڈ لسٹ میں شامل ہے اور فہرست سے نام نکلوانے کے لیے حکام برطانیہ کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
Related Articles
چینی صدر کا موزمبیق میں سمندری طوفان کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024