لاہور،احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے جج نے ایف آئی اے سے استفسار کیا 2جولائی کے بعد تو ڈائری لکھی ہی نہیں، فائل خاموش ہے، جب دو دن میں چار لائنیں لکھیں تو انکوائری کیسے مکمل ہوگی، دو ماہ میں چار لائنیں لکھنے کے علاوہ ایف آئی اے نے کیا کیا۔حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں قید کے دوران ایف آئی اے مجھ سے تفتیش کرتے رہے، اب گرفتار کرنا چاہتے ہیں، پہلے گرفتار کیوں نہ کیا۔ جج نے لیگی رہنما کو ہدایت کی کہ آپ تفتیش جوائن کریں۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024