راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی یکطرفہ غیرقانونی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی حق خودارادیت کے لیے بے لوث جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر عبدالقیوم نیاز کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024