سرینگر،مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی کے جسد خاکی کی زبردستی تدفین کے خلاف کشمیری سر اپا احتجاج ہیں، سری نگر میں کشمیری نوجوان رکاوٹیں توڑ کر سڑکوں پر آگئے اور بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
کشمیری تحریک آزادیِ کشمیر کے عظیم رہنما سید علی شاہ گیلانی کو بھارتی فورسز کی جانب سے زبردستی دفنائے جانے پر سراپا احتجاج ہیں۔ سری نگر میں کشمیری نوجوان رکاوٹیں توڑ کر سڑکوں پر آگئے۔ کشمیری نوجوانوں اور قابض فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔بھارتی درندوں نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے کارتوس چلائے، جس سے متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔ سری نگر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی ہیں۔ مرحوم حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی رہائش گاہ کو بھارتی فورسز نے حصار میں لے رکھا ہے۔انسانیت سے عاری بھارتی فو رسز نے گذشتہ روز بابائے حریت سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو قبضے میں لے کر زبردستی سری نگر کے علاقے حیدرپورہ میں سپرد خاک کر دیا تھا۔