اسلام آباد ،پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانہ نے ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ اِی سی)کے اشتراک سے مزید 700پاکستانی خواتین کو گریجویٹ سطح تک حصول تعلیم کیلئے وظائف دینے کا اعلان کیا ہے ۔ دو سالہ دورانیے کے یہ وطائف، جن کا آغاز رواں سال سے ہوگا اور یہ 2023 تک جاری رہیں گے ۔امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی اپنے میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام (ایم این بی ایس پی)کے تحت ایچ ای سی کے تعاون سے تعلیمی میدان میں ذہین مگر مالی لحاظ سے پسماندہ یونیورسٹی سطح کی تعلیم کیلئے طالبعلموں کواعانت فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام میں ترجیحی طور پر شمالی سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سابقہ فاٹا کے علاقوں سمیت پاکستان کے دورافتادہ اور دیہی علاقوں کے رہائشی طالبعلم شامل ہوتے ہیں۔ یو ایس ایڈ نے 2013 سے وظائف کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے صنفی مساوات اوراعلی تعلیم تک رسائی کویقینی بنانے کے لیے پچاس فیصد اسکالرشپس خواتین کیلئے مختص کردیے ہیں۔ 700اضافی اسکالرشپس فراہم کرنے کے اس اعلان سے ایم این بی ایس پی اسکالرشپس حاصل کرنے والے پاکستانی طالبعلموں کی کل تعداد چھ ہزار ہو گئی ہے۔اس موقع پریوایس ایڈ کے نائب مشن ڈائریکٹرمائیکل نہرباس نے کہا کہ مکمل مالی امداد کے حامل یہ سات سو وظائف گریجویٹ سطح کی ہونہار اور باصلاحیت خواتین کو اعلی تعلیم کا اپنا خواب پورا کرنے کیلئے بطور اعانت فراہم کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیفِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر اورایچ ای سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے ایم این بی ایس پی میں توسیع کرنے پریوایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خواتین کے حصول تعلیم اور ملازمت میں سرمایہ کاری انھیں بااختیار بنانے اور اعلی تعلیم تک رسائی کے مواقع فراہم کرنے کے ایچ ای سی کے نصب العین سے ہم آہنگ قدم ہے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024