کراچی، سی این جی ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ایک بار پھر سی این جی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ظاہر کردیا ۔غیاث پراچہ رہنما سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں سی این جی کی قیمت 18 روپے لیٹر بڑھ جائے گی جس کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 125 روپے فی لیٹر ہوجائے گی جبکہ سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 28 روپے کلو اضافہ ہوجائے گا جس کے باعث سندھ میں سی این جی کی قیمت 192 روپے کلو ہوجائے گی۔غیاث پراچہ نے کہا کہ ہم اوگرا کے نوٹیفکیشن کا انتظار کررہے ہیں، کچھ جگہوں پر سی این جی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے، سی این جی پر ٹیکس بڑھانا اور پٹرول و ایل پی جی پر ٹیکس کم کرنا حیران کن ہے جس سے وزیراعظم کے وژن کے برعکس سی این جی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔غیاث پراچہ نے کہا کہحکومت سی این جی سیکٹر کے ٹیکسز میں کمی کرے، سی این جی سیکٹر کو بھی دیگر سیکٹرز کی طرح مراعات دی جائیں ورنہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی پٹرول سے مہنگی ہوجائے گی اور اس اقدام سے ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا۔
Related Articles
سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس 97 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
جمعرات, 21 نومبر, 2024