ٹوکیو،ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسک تھرو مقابلے میں پاکستان کے حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق حیدرعلی نے پانچویں مرتبہ 55.26 کی تھرو کیساتھ گولڈمیڈل جیتا۔ یوکرائن کے زبنیاک 52.43 میٹرز تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے اور سلور میڈل کے مستحق ٹھہرے جبکہ برازیل کے ٹیکسیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹرز تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برونز میڈل جیتا۔ حیدرعلی رواں پیرالمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈیل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کیلئے دو پیرالمپکس میڈل جیتے۔مقابلے میں شرکت سے قبل حیدر علی کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے دوران خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کورونا وبا کے سبب ٹریننگ کی سہولیات ناکافی رہیں جس کے سبب خود کو ویسے تیار نہیں کر پائے جو پیرالمپکس جیسے عالمی مقابلے کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے حیدر علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ حیدر علی ہمیں آپ پر فخر ہے۔
It's #Gold for #PAK! F37 discus thrower Haider Ali wins his country's first medal of the Games!
His throw of 55.26m is a personal best and almost three metres longer than second place! #Tokyo2020 #Paralympics #ParaAthletics pic.twitter.com/SD3rO1qlaF
— Paralympic Games (@Paralympics) September 3, 2021