اہم خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر کو بھارتی قابض انتظامیہ نے فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ،حمید لون

اسلام آباد (آئی پی ایس ) حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی قابض انتظامیہ نے فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے،سید علی شاہ گیلانی صاحب کی میت کو زبردستی چھین کر سپرد خاک کیا گیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی حقوق بھی سلب کئے گئے ہیں۔سید علی شاہ گیلانی کی فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بھارت بزور طاقت کشمیر کی تحریک کو دبانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔اقوام متحدہ اور او آئی سی بھارتی جارحیت کا فوری طور پر نوٹس لے۔حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر توجہ دلانے کے لئے خط ارسال کرے۔کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker