اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی ملاقات،ملاقات میں مرحوم کشمیری حریت لیڈر سید علی گیلانی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کیلئے اپنی آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھی، پاکستان کی عوام کی تمام تر ہمدردیاں سوگواران کے ساتھ ہیں۔ بعد ازاں ملاقات میں آزاد کشمیر میں گورننس کو بہتر بنانے اور عام آدمی کو ریلف پہنچانے کیلئے بنائے گئے قلیل مدتی اور طویل مدتی لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی۔