اہم خبریںعلاقائی

نائب امیر جماعت اسلامی کی امامت میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

اسلام آباد،امیر جماعت اسلامی پاکستان سر اج الحق کی کال پر ملک بھر کی طر ح اسلام آباد کے آبپارہ چو ک میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر و حریت رہنما سید علی گیلا نی کی غا ئبانہ نماز جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی اما مت میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلا ح الد ین ، حریت رہنماغلام محمد صفی ، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر نو الباری ، جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل زبیر صفدر،تحریک آزادی کشمیر کے رہنماانجنیئر شفیق الرحمن نے بھی خطاب کیا ، نماز جنازہ میں ہزاروں افرد نے شر کت کی اور بھارت کے خلاف اور سید علی گیلانی کے حق میں نعرے لگائے ۔
نماز جنازہ کے شر کا سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے سید علی گیلانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے کی جا نے والی جہدو جہد کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا سید علی گیلانی کے انتقال سے کشمیریوں ، پاکستانیوں اور عالم اسلام کو بڑا نقصان ہوا ہے،مر حوم کا آخری لمحے تک ایک ہی نعرہ تھا ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے،انھیں پاکستان سے عشق تھا ،انھوں نے کہا سید علی گیلانی نے کشمیریوں کیلئے زیادہ تر زندگی جیل میں گزاری 14سال سے زائد بھارتی سامراج کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں ریاست اور ریاست کے باہر مختلف جیلوں میں گزارے، مگر خدا کے فضل و کرم سے اپنے بنیادی اور اصولی موقف پرچٹان کی طرح جمے رہے، میاں محمد اسلم نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے دشمن نے دبوچ رکھا ہے، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو تا ہماری جدو جہد اور تحریک جاری رہے گی، قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے اور ہماری شہ رگ انڈیا کے قبضے میں ہے اور حیر ت کی بات ہے ہم خاموش بیٹھے ہیں ،جبکہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی تکمیل نامکمل ہے ، ہمارے حکمرانوں میں نہ تو ملی غیر ت ہے اور نہ ہی شوق شہادت اور جذبہ جہاد نام کی کو ئی چیز ہے۔سید صلا ح الد ین نے کہا سید علی گیلانی کے انتقال سے تحریک آزاد ی مزید تیز ہوگی،نے پوری زندگی کشمیر میں رہ کر پاکستانی کا مقدمہ لڑا اور جب اس دنیا سے رخصت ہو ئے تو ان کا تابوت پاکستان کے پر چم میں لپٹا ہوا تھا ،سید علی گیلانی کو انڈیا کا جبر اور زیادتی نہ جھکا سکے اور نہ اپنے موقف سے ہٹا سکے۔انھوں نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم لہرایا اور کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگایا۔انھوں نے کہا ہم وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف کا شکر یہ ادا کر تے ہیں کہ انھوں نے ایک دن کا سوگ اور قومی پر چم سر نگوں رکھامگر صر ف اتنا کافی نہیں ہے کیو نکہ ہمارا مقابلہ مودی استعمار سے ہے جس کے ہاتھ مسلمانوں اور بھارت میں مو جو د اقلیتوں کے خون سے رنگے ہو ئے ہیں،کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی مدد کا فی نہیں بلکہ کشمیر گزشتہ دو سالوں سے لاک ڈان اور کریک ڈائون کی اذیت سے دو چار ہے ، سید صلا ح الدین نے کہاکہ سید علی گیلانی سے عقیدت اور محبت کا بہترین راستہ یہ ہے کہ کشمیر یوں کی بھر پور ، پر عزم اور ولولہ انگیر تائید مدد اور ہر طر ح کی حمایت جا ری رکھی جا ئے ۔غلام محمد صفی نے کہا سید علی گیلانی کی زندگی بھر کی جدوجہد نے کشمیریوں کی تین نسلوں کو بھارتی افواج کے ناجائز قبضے اور مظالم کے خلاف جہد مسلسل کی تحریک دی، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی بے لوث قربانیاں اور پاکستان سے محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker