اہم خبریںپاکستانتعلیم

پاک آسٹریا فاکو شولے انسٹی ٹیوٹ میں نیشنل انٹیلی جنس فورم کا انعقاد

ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال سے ہی روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے’ ڈاکٹر عطا الرحمان
آرٹیفشل انٹیلی جنس میں اضافے سے صنعتی و معاشی ترقی کو فراغ ملے گا’ چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس
اسلام آباد،منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونی کیشن اور سائنو پاک سینٹر فار آرٹیفشل انٹیلی جنس کے اشتراک سے پاک آسٹریا فاکو شولے انسٹی ٹیوٹ آف ایپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں قومی آرٹیفشل انٹیلی جنس فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان نے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان با صلاحیت اور با ہمت نوجوانوں کا حامل ملک ہیں جہاں ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی بدولت روشن اور ترقی یافتہ مستبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے حکومت اس شعبے کو فروغ دینے کے لئے ضروری اقدامات کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں بہت جلد جدید سطور پر استوار تین نئی جامعات کی بناد رکھی جائے گی۔ ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کے لئے آرٹیفشل انٹیلی جنس فورم کا انعقاد انتہائی اہم سنگ میل کی حیثیترکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت اور نوجوان آبادی کا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس)میں اضافے سے ملک کی صنعتی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق فورم میں 150سے زائد مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے شرکت کی۔ سائنو پاک سینٹر فار آرٹیفشل انٹیلی جنس کی جانب سے نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں 28 طلبا گروپس نے آرٹیفشل انٹیلی جنس سے متعلقہ اپنی مصنوعات کی نمائش کی جبکہ 20سے زائد ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے اپنے تجربات سے شرکا کو مستفید کیا۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر سائنو پاک سینٹر فار آرٹیفشل انٹیلی جنس ڈاکٹر عاطف مشکور نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس فورم کا مقصد قومی سطح پر معاشرتی اورصنعتیمصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی صنعتی اور معاشرتی سطح پر مصنوعی ذہانت کے مثبت اثرات پر غور کیا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز فورم کے انعقاد کے موقع پر خصوصی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں صنعت کاروں اور تعلیمی اداروں نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی منصوبہ جات اور مصنوعات کی نمائش کی۔ ریکٹر پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ برائے ایپلائڈ سائنسز و ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد مجاہد نے کہا کہ پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹکنالوجی شراکت دار یونیورسٹیوں کے برابر جدید ترین تدریسی اور عملی لیبارٹریوں کی حامل ہے جہاں تدریسی نصاب،وسائل، اور غیر ملکی شراکت داروں کے ذریعہ تمام تر ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس فورم کا مقصد مصنوعی ذہانت کی اہمیت اور موثر استعمال کے بارے قومی سطح کی گفتگو کا آغاز ہے۔ پاکستان اور بیرون ملک سے صنعتی اور تعلیمی ماہرین کو ایک ہی جگہ جمع کرنا ہے۔

artificial intelligence forum
artificial intelligence forum

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker