اسلام آباد ، پاکستانی نوجوان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 90لاکھ روپے کا قرض حاصل کرکے مکانات کی تعمیر میں سرمایہ کاری اور اپنے رئیل اسٹیٹ دفتر کا خواب پورا کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کی ایک اورکامیاب کہانی سامنے آگئی ، چند دنوں میں 90 لاکھ روپے کا قرض حاصل کرکے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کی گئی ، راولپنڈی کا رہائشی اسد کمال حکومتی تعاون کے ذریعے اپنا کاروبارکرنے میں کامیاب ہوگیا۔اسد کمال نے بلڈنگ اینڈکنسٹرکشن کے کاروبار کیلئے 90لاکھ روپے کاقرض حاصل کیا اور مکانات کی تعمیرمیں سرمایہ کاری اور اپنے رئیل اسٹیٹ دفتر کا خواب پورا کر لیا۔اسد کمال نے بتایا کہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا اتنے شفاف طریقے سے قرض کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی، اپنے تعمیراتی پراجیکٹس کی تعداد بڑھا کر کام پہلے سے دوگنا کردیاہے، اپنے کاروبار کیذریعے کنسٹرکشن سے وابستہ دیگرافراد کو بھی روزگار فراہم کیا۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے اسدکمال کوقرض حاصل کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے وعدہ ہے کہ میرٹ اورشفافیت پرسمجھوتہ نہیں ہو گا، کامیاب جوان ہزاروں نوجوانوں کا اپنے کاروبار کا خواب پورا کرچکاہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ دوسالوں میں 30ہزارنوجوانوں کیلئے25ارب روپے کاقرض منظورکیاگیا، کامیاب جوانوں کی تعدادمیں ہرآنیوالے دن کے ساتھ اضافہ ہوگا۔
کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی!
چند دنوں میں 90 لاکھ روپے کا قرض حاصل کر کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والا نوجوان اسد کمال اپنا کاروبار کرنے میں کامیاب ہو گیا! آپ بھی اپنے خوابوں کو حقیقت بنا سکتے ہیں! یقین دلاتا ہوں میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا! pic.twitter.com/IM6fyTV8Kl— Usman Dar (@UdarOfficial) September 2, 2021