مظفر آباد،آزاد کشمیر حکومت نے سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے حریت رہنما کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات کا سن کر دل رنجیدہ اور آنکھیں اشکبار ہیں، وفات سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہوگیا، سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں تھے، حریت رہنما نے بھارتی ظلم و جبر کا دلیری سے مقابلہ کیا۔سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی عزم و حوصلہ کے کوہ گراں تھے، جبر، جیل اور تشدد کا کوئی مرحلہ ان کے عزم آزادی کو کبھی کمزور نہ کر پایا۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024