اسلام آباد ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، اسپتال اور انتہائی نگہداشت کیمریضوں کی تعداد کوویڈ کے آغاز سیسب سے زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ عالمی سطح کی طرح پاکستان میں بھی بھارتی ڈیلٹاویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، مریضوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں، ابھی اسپتال اور انتہائی نگہداشت کیمریضوں کی تعداد کوروناکے آغاز سے سب سے زیادہ ہے، برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگائیں۔
As seen globally, impact of indian delta variant in Pakistan also shows that it spreads faster & increases chances of patients to need hospitalization. Right now both hospital inflow & critical care patients at highest level since start of covid. Please follow sop's & vaccinate
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 2, 2021