اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی کے قدرے بہتر انضباط و انتظام پر میں واپڈا کی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پانی کے قدرے بہتر انضباط و انتظام پر میں واپڈا اور اسرا کی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔وزیراعظم نے لکھا ہے کہ اس سال ناسازگار موسمی حالات کے باوجود الحمدللہ تربیلا ڈیم کل مکمل طور پر بھر گیا۔
اس سال ناسازگار موسمی حالات کے باوجود الحمدللہ تربیلا ڈیم کل مکمل طور پر بھر گیا۔زراعت اور پن بجلی کی پیداوار کیلئے یہ ایک نیک شگون ہے۔ پانی کے قدرے بہتر انضباط و انتظام پر میں واپڈا اور اسرا کی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 2, 2021