
راولپنڈی ، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیدعلی گیلانی کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا علی گیلانی کا خواب، مشن کشمیریوں کے حق خودارادیت تک زندہ رہے گا۔جمعرات کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیدعلی گیلانی کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدعلی شاہ گیلانی جدوجہدآزادی کشمیرکیسرکردہ لیڈرتھے۔انہوں نے پوری زندگی جدوجہدآزادی کشمیرکیلئے صرف کی، ان کی جدوجہدکشمیریوں کیلئے بھارتی قبضے کیخلاف عملی مثال تھی، علی گیلانی کاخواب،مشن کشمیریوں کے حق خودارادیت تک زندہ رہے گا۔