اسلام آباد،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی علامات معمولی ہیں۔مشیر تجارت نے لوگوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی۔نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 103کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67ہزار 791ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 61 ہزار 651کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.65فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10، پنجاب میں تین لاکھ 96 ہزار 326، اسلام آباد میں 99 ہزار 910، بلوچستان میں 32 ہزار 248، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 380 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 952 ہو گئی ہے.
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024