اہم خبریںپاکستانصحت

پاک فوج کا داسو میں 2 روزہ مفت طبعی کیمپ ، 850سے زائد مریضوں کو طبعی امداد فراہم کی گئی

شگر ،پاک فوج کا ضلع شگر کے گائوں داسو میں 2 دن طویل مفت طبعی کیمپ کے دوران 850 سے زائد مریضوں کو طبعی امداد کی فراہمی
اس کیمپ میں ضلع شگر کے محکمہ صحت کے 6 اہلکار جبکہ پاک فوج کے میڈیکل کور کے 30 اہلکار شامل تھے، جن میں جنرل فزیشن ، میڈیکل اسپیشلسٹ، سرجیکل اسپیشلسٹ اور ڈینٹل سرجن شامل تھے۔ مریضوں میں میڈیکل اور سرجری کے 377 مرد حضرات، 235 خواتین اور 201 بچے شامل تھے جبکہ دانتوں کے 62 مریضوں کو مفت طبی امداد فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ 150 لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ علاقے کے لوگوں میں، مفت ادویات، ہینڈ سینیٹائزر، فیس ماسک، دانتوں کے برش اور ٹوتھ پیسٹ تقسیم کیے گئے۔ مقامی لوگوں کو بیماریوں سے بچا ، ذاتی حفظان صحت اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں آگاہی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ضلع شگر کے محکمہ صحت نے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں پاک آرمی میڈیکل کور کی بھر پور مدد کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker