گلگت ،الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کے درمیان باہمی تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت ریسکیو1122کے تربیت یافتہ اہلکار الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے عملے اور رضاکاروں کو ابتدای طبعی امداد،آگ بجھانے اور ریسکیو کرنے کی تربیت فراہم کرینگے۔
اس حوالے سے الخدمت فاونڈیشن کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈاریکٹر جنرل گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122فداحسین, سیکریٹری جنرل الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان ذکریا احمد ایڈوکیٹ ضلعی ایمرجنسی آفیسر طاہر شاہ, ریجنل منیجر الخدمت فاونڈیشن طاہر رانااور دیگر نے شرکت کی۔تقریب دوران خطاب کرتے ہوے ڈاریکٹر جنرل گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122فداحسین نے کہا کہ گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122نے دس سالوں کے دوران 50ہزار سے ذاد ایمرجنسیز میں بروقت پہنچ کر قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو بچانے میں اہم کردار اداکیااور حادثات اورسانحات میں دیگر ایمرجنسی سے متعلق اداروں کے ساتھ مل کر جانی اور مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔الخدمت فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ذکریا احمد ایڈوکیٹ نے تقریب کے دوران کہا کہ الخدمت کا ادارہ گلگت بلتستان میں ایمبولینس سروس, بے روز گار نوجوانوں کے لیے آسان اقساط پر بلاسود قرضے, زہین طلبہ کے لیے تعلیمی وضیفے اور قدرتی آفات میں آفت زدہ افراد کو گھر اور راشن فراہم کررہا ہے۔ڈی جی ریسکیو نے الخدمت فاونڈیشن کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی ۔آخر میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے گے جس کے تحت ریسکیو1122کیتربیت یافتہ اہلکار الخدمت فاونڈیشن کے عملے اوررضاکاروں کو ابتدای طبی امداد, آگ بجھانے اور ریسکیو کرنے کی تربیت فراہم کرینگے۔ڈی جی ریسکیو1122 کو یتیم بچوں کے تعلیم وتربیت کے لیے زیر تعمر عمارت آغوش منصوبے کا بھی معانہ کرایا گیا۔