اسلام آباد (آئی پی ایس )بلیو ایریا تاجر یونین کے الیکشن میں چاند تارا گروپ کے راجہ حسن اختر صدر اور میاں بشارت بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب۔اس موقع پر نو منتخب صدر بلیو ایریا تاجر یونین راجہ حسن اختر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ جس نے بڑی کامیابی سے نوازا اور اس کے بعد ہم سجادہ نشین دربار بری امام سرکار ، مرکزی صدر قومی امن کمیٹی براے بین المزاہب ہم آہنگی پاکستان پیر سید محمد علی گیلانی صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہماری سرپرستی اور تائید کے ساتھ ساتھ خصوصی دعاؤں سے نوازا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انشااللہ بلیو ایریا میں فلاحی و ترقیاتی کام سر انجام دیں گے، بلیو ایریا اسلام آباد کی شہ رگ ہے ہم نے اس خوبصورت بنانا ہے۔راجہ حسن کا کہنا تھا پچھلے دور میں بھی ہماری یونین نے بھرپور طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیئے تھے اور انشااللہ اس بار اور بھی اچھے احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور تاجر برادری کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024