اہم خبریںپاکستان

60روز میں حلف نہ لینے پر نشست خالی، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد،صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن (تیسری ترمیم)آرڈیننس 2021 پر دستخط کر دیے۔ آرڈیننس کی مدد سے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 72 میں ترمیم کی گئی۔ آرڑیننس کے مطابق منتخب اراکین کو اجلاس کی پہلی نشست کے 60 دن کے اندر حلف اٹھانا ہوگا،آرڈیننس کے اطلاق کے 40 دن کے اندر حلف اٹھانا ہوگا،سینیٹ ، اسمبلی یا مقامی حکومت کیلئے منتخب اراکین کی نشست وقت پر حلف نہ اٹھانے کی صورت میں خالی ہو جائے گی۔
صدر عارف علوی نے پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل (ترمیمی)آرڈیننس 2021 بھی جاری کر دیا۔پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل ، ایکٹ 2007 کے سیکشن 16 میں ترمیم کی گئی۔کونسل کو ادارے کی بہتر کارکردگی اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ملازمین کی تعیناتی کا اختیار ہوگا، کونسل کو کنٹریکٹ پر مشیر اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔صدر نے محمد سعید اللہ کی ڈیپوٹیشن پر احتساب عدالت راولپنڈی کے جج کے طور پر تعیناتی کی سمری بھی منظور کر لی۔ صدر نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے گریڈ 20 کے افسر خواجہ شوکت حسین کے خلاف سول سرونٹ (ای اینڈ ڈی)رولز ، 2020 کے تحت کاروائی کرنے کی سمری کی بھی منظوری دے دی۔عارف علوی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل II- کوئٹہ نذر محمد کا استعفی بھی منظورکر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker