اہم خبریںپاکستان

جماعت اسلامی نے پی ایم ڈی اے آرڈیننس کو صحافت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف قرار دیا

اسلام آبا د،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کو مسترد کر تے ہو ئے اسے آزادی صحا فت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میڈیا کی حقیقی معنوں میں آزادی کے بغیرپائیدار جمہوریت کا تصور ممکن نہیں ،پاکستان میں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے میڈیا اور صحا فیوں کو کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی ملکی آئین قانون اور میڈیا کی آزاد ی کے صریحا خلاف ہے ، جماعت اسلامی پاکستان میں میڈیا کے حقوق کی علمبردار ہے اور اس حوالے سے ہمارے ممبران پارلیمنٹ نے کئی بل بھی پیش کیے۔ میاں محمد اسلم نے کہا پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی آئینی آزادی کو دبانے کے لیے ایک ڈریکونین ،آمرانہ ، جابرانہ قانون ہے ، جماعت اسلامی کسی بھی قیمت پرمیڈ یا کے آئینی حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ، انھوں نے حکو مت سے مظالبہ کیا کہ وہ اس کالے قانون پر مبنی بل کو فوری طور پر واپس لے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker