اہم خبریںپاکستان

آئی جی گلگت بلتستان نے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کامکمل ریکارڈ طلب کر لیا

اسلام آباد، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے کہا ہے کہ تمام پولیس اہلکاروں کا ڈیٹا فراہم کیا جائے کون کہاں کتنے عرصہ سے تعینات ہے، گلگت بلتستان کے تمام تھانوں کے روزنامچوں کا باقاعدگی کے ساتھ معائنہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پہلی ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈی آئی جی دیامر /استور رینج اویس احمد اور ڈی آئی جی بلتستان رینج طفیل احمد اور اضلاع کے ایس ایس پیز نے کانفرنس میں ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔ آئی جی پی نے کہا کہ تمام اضلاع "Ibex Squad” کے لئے بتائی گئی ایس او پی پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ہیڈ کوارٹرز کو آگاہ کریں۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تھانہ کی سطح پر پولیس لیزان کونسلز کی تشکیل کی جائے۔ سوشل میڈیا پر خصوصی watching برقرار رکھی جائے اور اس کے زریعے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے۔پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے ریفریشر کورسسز کا انعقاد کیا جارہا ہے جو اہلکارگن مین کی ڈیوٹی کر رہے ہیں ان کو بھی ان قلیل المدت کورسسز میں شامل کیا جائے۔ مخلتلف اضلاع میں قائم تھانوں کی ضرورت کے مطابق rehabilitation شروع کی جا رہی ہے لہذا اضلاع تھانوں کی نشاندہی کریں تاکہ کام شروع کیا جا سکے۔ آئی جی پی محمد سعید وزیر نے آخر میں کہا کہ تمام اضلاع اور یونٹس اردلی روم کے زریعے ماتحتوں کے مسائل باقاعدگی سے سنیں اور ان کو سنجیدگی سے حل کریں۔ گلگت بلتستان بھر کے ہوٹلوں کو ایک منظم نیٹ ورک میں لانے کے لئے ” ہوٹل آئی ” کا پراجیکٹ شروع کیا گیاہے اور اب تک 158ہوٹلوں میں اس کا نفاذ کر دیا گیاہے۔تمام اضلاع باقی ماندہ ہوٹلوں میں ترجیحی بنیادوں پر "ہوٹل آئی ” کی Implementation یقینی بنائیں۔ ویڈیو کانفرنس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز افضل محمود بٹ، ڈی آئی جی گلگت رینج میاں سعید، اے آئی جی ڈویلپمنٹ /ایس ایس پی ٹوریسٹ پولیس تنویر الحسن، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ جہانگیر حسین، سی ایس او/کمانڈنٹ ریزرو فورس سلطان فیصل، اے آئی جی آپریشنز محمد جمیل، اے آئی جی سی ٹی ڈی حسن علی، ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن، کمانڈنٹ پی ٹی سی زاہد اقبال، ایس پی لیگل محمد عبداللہ، چیئر مین کی پوائینٹ آفتاب عالم، رجسٹرار سی پی او حسین اللہ بیگ، بجٹ آفیسر سید مشتاق حسین شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker