اہم خبریںٹیکنالوجیعلاقائی

کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی پہلی لائبریری اپلیکیشن لانچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی ہدایات کی روشنی میں ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز اسلام آباد کتب بینی کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، اس سلسلے میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے موبائل اپلیکیشن کوشروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس موبائل اپلیکیشن کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی کی سربراہی میں اجلاس ہواجس میں موبائل اپلیکیشن کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل صاحبہ نے اس موبائل اپلیکیشن میں مزید فیچرز متعارف کرواکر ستمبر 2021کے پہلے عشرے میں لانچ کرنے کی ہدایات دی۔موبائل اپلیکیشن کے نمایاں فیچرز میں ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز کی آن لائن ممبرشپ حاصل کرنا، کتاب کو آن لائن تلاش کرنا، کسی بھی لائبریری سے بک آن لائن ایشو اورریٹرن کر وانا شامل ہیں، آخر میں ڈائریکٹر جنرل صاحبہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ موبائل اپلیکیشن اسلام آباد کے لوگوں کے لیے انتہائی مفید ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker