کھیل

جو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے

دبئی،انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ، ولیمسن دوسرے نمبر پر چلے گئے ، بابر اعظم کا 7 واں نمبر برقرار۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق انگلش کپتان جو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔ بلے بازوں میں جو روٹ کا پہلا اور کین ولیمسن دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ساتویں نمبر پر جگہ ملی ہے جبکہ بالرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔شاہین شاہ آفریدی بالرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی بھی قومی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker