لاہور ، آئی جی پنجاب انعام غنی نے گجرپورہ میں دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور اندوہناک واقعہ رونما ہوا جس میں حوا کی دو بیٹوں کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔سی سی پی او لاہور نے آئی جی پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گجرپورہ میں دو لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ گجرپورہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ تین سفاک ملزمان نے دو لڑکیوں کو اسلحے کے زور پر شاہدرہ سے اغوا کرکے گجرپورہ میں لیجاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024