اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) اورانتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید کی زیر نگرانی اسلام آباد کے علاقے ملپور میں آپریشن کر کے غیر قانونی تجاوزات گرادیں ۔آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے کہا کہ لوگوں نے غیر قانونی ڈیرے بنا رکھے تھے۔