اہم خبریںپاکستانتجارت

امارات کی سرکاری تیل کمپنی کا 4 پاکستانی کمپنیوں سے معاہدہ

ابوظہبی،ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے چار پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ تیل کی تلاش کا معاہدہ کیا ہے۔ امارات کی سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی سربراہی میں چار کمپنیوں کے گروپ کو ابوظبی کے آف شور بلاک فائیو کی تلاش کے حقوق دیے گئے ہیں۔ اس گروپ میں ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی اور گورنمنٹ ہولڈنگزپرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ پاکستانی کمپنیاں 304.7 ملین ڈالر تیل کی تلاش پر خرچ کریں گی۔ تلاش کے مرحلے میں یہ گروپ 100 فیصد حصص رکھے گا۔ کامیاب کمرشل دریافت کی صورت میں اس گروپ کو پیداوار کی رعایت کا حق حاصل ہوگا۔ اگرچہ ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کے پاس پیداوار کے مرحلے میں 60 فیصد حصص رکھنے کا آپشن ہے۔ ابوظبی نیشنل آئل کمپنی نے کہا ہے کہ پیداوار کے مرحلے کی مدت تلاش کے مرحلے کے آغاز سے 35 سال ہوگی۔ جس بلاک میں پاکستانی کمپنیوں کو تیل کی تلاش کا ٹھیکہ ملا ہے وہ 6 ہزار 223 مربع کلومیٹر کے علاقے پر محیط اور ابوظبی شہر سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker