اہم خبریںپاکستانتعلیم

وزیرِ اعظم نے احساس تعلیمی وظائف پروگرام کا اجرا کردیا

اسلام آباد ،وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس تعلیمی وظائف پروگرام کا اجرا کردیا،پروگرام کے تحت لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کیلئے وظیفے کی رقم زیادہ ہوگی، اس اقدام کابنیادی مقصدوالدین کو اپنی بیٹیوں کوسکول بھیجنیکی ترغیب دینا اور تعلیم کے حصول کیلئے ان کی مدد کرنا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم عمران خان نے احساس تعلیمی وظائف کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تقریبا2کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، بدقسمتی سے ہم نے بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی، اسکول وظائف کے اجرا سے کوشش کررہیہیں کہ بچوں کو تعلیم دی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، اپنے سرمایہ کو تعلیم نہیں دیں گے تو یہ سب سے بڑاظلم ہوتاہے ، بچوں،بچیوں کو تعلیم کیزیورسے آراستہ کرنا ریاستی ذمہ داری ہے، بچوں کیلئے تعلیمی وظیفہ ڈیڑھ ہزار اور بچیوں کیلئے 2ہزاردیئے جارہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے غریب گھر کے بچوں کو تعلیم فراہم کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستان کے ہر خطے میں گیا ہوں، پاکستان میں کوئی گھر ایسا نہیں جو بچوں کی تعلیم کے خلاف ہو، والدین کے مسائل بہت ہیں ، اسکولوں میں ٹیچرز کی کمی کا سامنا ہیں ، والدین بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں، اقدامات کرنا حکومت کاکام ہے، ایسے علاقوں میں اسکول بنائیں جو بچے بچیوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔وزیراعظم عمران خان نے مزیدکہا کہ ملک میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد زیادہ ہے جو المیہ ہے اور ملک میں بچیوں کی بنیادی تعلیم بہت ضروری ہے، تعلیم حاصل کر کے بچیاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے اور ایسا نہیں ہے کہ ہم اپنی بچیوں کو پڑھانا نہیں چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker