اسلام آباد ، جناح کنونشن سینٹرکی نجکاری کیلئے 12مایہ ناز ملکی ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز نے پری کوالیفائی کرلیا، وفاقی وزیرنجکاری کا کہنا ہے کہ کنونشن سینٹر کی مجوزہ نجکاری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد کی نجکاری میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، جناح کنونشن سینٹرکی نجکاری کیلئے 12مایہ ناز ملکی ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز نے پری کوالیفائی کرلیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کنونشن سینٹرکی نجکاری بہترین اورنمایاں ثابت ہو گی، جناح کنونشن سنٹر تجارتی،رہائشی سرمایہ کاری کیلئے اہمیت کاحامل ہو گا۔محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ کابینہ فیصلے کے پیش نظرسرمایہ کار جناح کنونشن سینٹر کو استعمال کرسکیں گے، کنونشن سینٹر کی مجوزہ نجکاری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سرمایہ کارتعمیراتی شعبے میں حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024