اسلام آباد ،پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاست کو توڑنے جوڑنے اور کرپشن چھپانے کا نظام ہے، چیئرمین نیب کو ایل این جی کے مہنگے سودے نظر نہیں آتے، ایک دن احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا، ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہونے چاہیں۔ ملک میں نام نہاد احتساب کا نظام چل رہا ہے، ہمارا ہمیشہ مطالبہ ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں وزیروں کا نیب سے کیا تعلق جو گرفتاریوں کی پیش گوئیاں کر رہے ہیں، کل حکومت نے تاریخ کا سب سے مہنگا ایل این جی کا سودا کیا، امید ہے آج چیئرمین نیب نے بھی اخبار پڑھا ہوگا۔ چینی میں 800 ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا، گندم میں 400 ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا، ادویات میں ڈیڑھ سو ارب کھا جائیں، نیب کچھ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن جلد از جلد ہوں صاف اور شفاف ہوں ،سیاست میں مفاہمت یا مذاحمت نہیں ہوتی، سیاست آئین کے مطابق ہوتی ہے۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024