کراچی ، پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی طبعیت اچانک ناساز ہو گئی ہے۔ سٹیج اور ٹی وی کے نامور کامیڈین کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں انہیں ویل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔عمر شریف نے برسوں ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں جو آج ان کے لیے دعا کی اپیل کر رہے ہیں۔عمر شریف کے مداح اپنے پسندیدہ کامیڈین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ٹی وی اور اسٹیج کی دنیا پر راج کرتے ہوئے نوے کی دہائی میں عمر شریف کو جنوبی ایشیا کے کنگ آف کامیڈی کا خطاب دیا گیا،عمر شریف کے جملوں سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا تھا،لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔