اہم خبریںپاکستان

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشر علاقوں میں بادل کھل کر برسیں گے

اسلام آباد،محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارش کی نوید سنادی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے جبکہ کوہلو، بارکھان، سبی، لورالائی، موسی خیل، ژوب اور زیارت میں بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ کو ئٹہ، پشین، مستونگ، نصیر آباد، قلات، خضدار، لسبیلا اور آواران میں بھی بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے اضلاف پوٹھوہار، لیہ، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، خانیوال، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے۔سندھ کے اضلاع تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، سانگھڑ، بینظیر آباد، حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ، کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے علاقے اسلام کوٹ، مٹھی، عمر کوٹ اور نگر پارکر میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقے سوات، دیر، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بنوں، کرم اور ڈی آئی خان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker